انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،سراج الحق نے جواب جمع کرادیا

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرینگے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جواب میں لکھا ہے کہ انہوں نے 30 مئی تک انتخابی مہم معطل کردی ہے۔

21 مئی کو الیکشن کمیشن نے مردان کے نواح میںجلسہ عام سے خطاب کرنے پر امیر جماعت اسلامی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو طلب کیا تھا۔