الیکشن فکس کرنیوالے کبھی پاکستان میں کرکٹ کی اصلاح نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بدترین شکست پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کی تعیناتی میرٹ پر نہیں ہو گی تو کرکٹ کیسے ٹھیک ہو گی؟ کہتے ہیں جب تک پاکستان کرکٹ کا سٹرکچر ٹھیک نہیں ہو گا تب تک کچھ ٹھیک نہیں ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکش فکس کرنے والے اور وہ لوگ جنہیں صرف شریف خاندان کی وفاداری کی وجہ سے عہدوں سے نوازا گیا ہے، کبھی پاکستان میں کرکٹ کی اصلاح نہیں کر سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی مجھے علم ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے مگر بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کو بغیر کسی مقابلے کے شکست سے دو چار ہوتے دیکھنا تکلیف دہ ہے۔

ان حالات سے نکلنے کیلئے پاکستانی کرکٹ کی تعمیرنو ضروری ہے، کرکٹ کے ڈھانچے کی اصلاح کے بغیر، قابلیت کے باوجود پاکستان اور بھارت کے مابین خلیج بڑھتی جائے گی۔