کروڑ لعل عیسن کی خبریں 13/6/2015

Speech

Speech

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن آج شام 5 بجے چاندنی میرج ہال میں منعقد ہونگے۔ الیکشن شو آف ھینڈ کے ذریعے کروایا جائے گا۔ یہ بات چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ اور ممبران ڈاکٹر محمد عالمگیر بودلہ، سردار ذیشان خان سیہڑ ایڈووکیٹ، مخدوم قمر الزمان قریشی ، عبدالحمید گھلو نے گزشتہ روز اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے بورڈ نے 6 جون کو درخواستیں مانگیں۔ جس میں 2 گروپ تاجر اتحاد گروپ اور تاجر انقلاب گروپ نے درخواستیں دیں۔ جس پر جانچ پڑتال کی گئی اور آج مورخہ 13 جون شام 5 تا 8 بجے تک شو آف ہینڈ کے ذریعے انجمن تاجران کی 8 عہدیداروں پر مشتمل ماڈی منتخب کی جائے گی۔تاجر اتحاد گروپ کے عہدیداروں میں صدر طارق پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریش ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری اور فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی جبکہ تاجر انقلاب گروپ کے امیدوار صدر چوہدری طاہر خلیل ، سینر نائب صدر محمد ندیم زبیری ، نائب صدر محمد اکبر عرف اکو لال ، نائب صدر شہباز قریشی ، جنرل سکیریٹری ملک جاوید اقبال سرگانی ، سیکریٹری عبدالمجید ، فنانس سیکریٹی ملک بلال اور جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف راجہ شامل ہیں۔ بعد ازاں تاجروں کیلئے ریفیشمنٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) ماہ رمضان رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہے۔ حضور پاک ۖ کے صدقے ماہ رمضان عطاء ہوا۔ ایسے قیمتی لمحات کی قدر کرتے ہوئے روزہ تراویح تلاوت اور درود پاک کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ سمیع البصیر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جلوہ دیکھ کر کوہ طور جل گیا۔ حضور پاک ۖ 34 بار معراج پر تشریف کے گئے جن میں سے ایک بار جسمانی اور 33 بار روحانی معراج ہوئی۔ آپۖ کو معراج آنے اور جانے میں بہت قلیل وقت لگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک ۖ 34 بار معراج پر تشریف کے گئے جن میں سے ایک بار جسمانی اور 33 بار روحانی معراج ہوئی۔ اور مکہ مکرمہ ، بیت المقدس سے جہاں اللہ تعالیٰ نے چاہا تشریف لے گئے اور آپۖ کو معراج آنے اور جانے میں بہت قلیل وقت لگا۔ جب آپۖ تشریف لے گئے اور واپس آئے تو بستر اسی طرح گرم تھا اور دروازے کی کنڈی اسی طرح ہل رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ کے کاموں میں حکمت ہوتی ہے اور کوئی غرض نہیں ہوتی۔ لیکن حکمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کو نشانیاں دکھائیں۔ معراج نبیۖ کی حقانیت ، صداقت اہل سنت کے نزدیک عقیدے پر مہر ثبت ہے۔ متحرک کی حرکت کا انکار متحرک کی قوت اور طاقت ہے۔ بلکہ قدرت کا انکار ہے۔ اور قدرت خدا کا منکر کافر ہے۔ اللہ تعالیٰ اگر حضورۖ کو معراج پر لے جانے پر قادر ہے تو حضور نبی کریم ۖ معراج پر جانے کی طاقت ہیں۔ اللہ تعالیٰ سمیع البصیر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جلوہ دیکھ کر کوہ طور جل گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) تاجر برادری اپنا ووٹ حاجی مختار حسین کو دے کر کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے گزشتہ روز مغل برادری کی جانب سے ایک اجتماع میں کیا۔ اس موقع پر امیدوار حاجی مختار حسین ، سید ممتاز شاہ ، حاجی خالق ، سلیم مغل ، ادریس مغل ، شفیق مغل ، اسحاق مغل سمیت شہر کے درجنوں تاجر موجود تھے۔ اس موقع پر مغل برادری نے حاجی مختار اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ تاجر برادری اپنا ووٹ حاجی مختار کو دے کر کامیاب بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی مختار نے اپنے دور میں تاجروں کی بے لوث خدمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آج کروڑ کے غیور تاجر تاجر اتحاد گروپ کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہمارے آج کے پروگرام سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ کامیاب ہو کر تاجروں کی بہتر خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر اتحاد گروپ کے امیدواروں صدر طارق پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریش ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری اور فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے مفاد کو مد نظر رکھا اور تاجروں کی بھلائی اور تحفظ کیلئے کام کیا اور کرتے رہے گے۔ آج کروڑ کے غیور تاجر تاجر اتحاد گروپ کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔