کروڑ لعل عیسن کی خبریں 15/6/2015

Press Conference

Press Conference

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گزشتہ روز کا الیکشن جعلی اور فرضی تھا جس کو عوام نے مسترد کر دیا۔ الیکشن میں بیلٹ پیپروں پر فہرستوں سے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر فرضی مہریں لگائیں گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر طارق پہاڑ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریش ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری اور فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ کے عوام نے فرضی ، جعلی اور بوگس الیکشن میں حصہ نہ لے کر ہمارے مئوقف کی تائید کر دی جبکہ ہمارے الیکشن میں ہزاروں دکانداروں نے شرکت کر کے ہمیں ووٹ کر کے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہمارے خلاف مقدمہ ریاستی جبر کی واضح مثال ہے۔ سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ حالانکہ ہم نے اپنی جیت کی خوشی میں پر امن ریلی نکالی تھی۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روکا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Sardar Mujtaba

Sardar Mujtaba

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) معروف قانون دان سردار ارشد اسلم خان ، سردار ہیبت علی خان دپٹی سیکریٹری کے بھتیجے سردار عرفان خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان اور سردار ذیشان خان ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی فرحان مجتبیٰ خان سیہڑ نے پراونشل سول سروس کے امتحان میں پنجاب بھر میں ساتویں پوزیشن حاصل کر کے اسسٹنٹ کمشنر منتخب ہوئے ہیں۔ کل 10 ہزار کنڈیٹ میں سے 508 افراد پاس ہوئے اور منتخب ہونے والے 29 اسسٹنٹ کمشنروں میں سے فرحان مجتبیٰ خان کا ساتواں نمبر ہے۔ ان کا تعلق ضلع لیہ کی مشہور سیہڑ فیملی سے ہے جنہوں نے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ایف ایس سی کی اور بعد میں قائداعظم یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم ایس کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ہمیں تھانہ میں درج ایف آئی آر دکھا کر ڈرایا دھمکایا گیا۔ ہمارے گروپ نے طارق پہاڑ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اور ان کے ساتھ ہمیں زبردستی تصویریں بنا کر جھوٹے بیانات جاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تاجر انقلاب گروپ کے صدر محمد طاہر خلیل ، نائب صدر اکبر عرف اکو لال نے گزشتہ روز صحافیوں کو دیء گئے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ طارق پہاڑ کے حق میں دستبردار ہو چکا ہے۔ ہماری تصویریں جھوٹا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Akbar

Akbar

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میاں برادران اور مسلم لیگ کی حکومت میں لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ مہذب معاشروں میں جیت کا جشن ضروری ہے۔ گزشتہ روز انجمن تاجران کے نو منتخب صدر طارق پہاڑ سمیت دیگر افراد پر مقدمہ سراسر زیادتی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات لا اظہار سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طارق پہاڑ گروپ کی کامیابی پرپر امن ریلی نکالی گئی جس میں قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ لیکن انتظامیہ نے ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ان سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ایسا احتجاج کریں گے کہ پورا سسٹم جام ہو جائے گا۔