پنڈدادنخان کی خبریں 9/3/2017

Free Medical Camp

Free Medical Camp

پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) اگست 2016ء کے ضمنی الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملی طور پر کام شروع ہو گیا ہے تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی کے لیے پنجاب حکومت نے کڑوروں روپئے کے فنڈ جاری کر دئیے ہیں۔گرین کھیوڑہ کلین کھیوڑہ کے لیے ہماری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے ۔رواں ماہ میں شہر میں پینے کے پانی کا م مسئلہ حل ہو جائے گا دانیال خان رہنما مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال خان نے اپنی ٹیم چیئر مین ملک فیصل عباس،وائس چیئرمین شوکت حیات،نوجوان کونسلر ملک قمر حسین ودیگر کونسلر ز کے ہمراہ گرین کھیوڑہ کلین کھیوڑہ کے سلسلے میں میونسپل کھیوڑہ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم 2017ء کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے شہر کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے۔وہ وعدے پایہ تکمیل تک پہنچائے جا رہے ہیں۔سرفراز روڈ جو کہ ٹوٹ پھوٹ اور گندے پانی کی وجہ سے جہاں سے گذرنا محال تھا میں نے اپنے ذاتی خرچ سے روڈ کو مرمت کروا دیا ہے اور روڈ کی سائیڈ کی دونوں اطراف کی نالیاں بھی بنوا دی ہیں۔سینٹ جان چرچ کو اپنی جیب سے بیس ہزار روپئہ میں نے اور وائس چیئر مین شوکت حیات نے دس ہزار دیا ہے۔جبکہ ہماری ٹیم کے ملک عرفان اعجاز نے وارڈ نمبر ایک کونسلر صدیق کی درخواست پر ایک بڑا واٹر پمپ لگوا دیا اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔میونسپل کمیٹی میں عوام کی سہولت کے لیے فری میڈیکل کمیپوں کا کام جاری ہے۔پنجاب حکومت کی اعلیٰ قیادت تک شہر کے مسائل پہنچا کر کڑوروں کے فنڈ جاری ہو گئے ہیں۔انشاء اللہ شہر کا شمار خوب صورت شہروں میں ہو گا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ گرین کھیوڑہ کلین کھیوڑہ کے سلسلے میں ایک بار پورہے شہر کی مکمل صفائی کروا دی گئی تھی اور پورے شہر میں سوڈا ایش کمپنی کے گفٹ کردہ ڈسٹ بن رکھ دئیے گئے ہیں۔عوام کے تعاون کے بغیر شہر کو صاف ستھرا رکھنا نہ ممکن ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑ ہ نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ڈاکٹر راشد خان ، ندیم پراچہ کی زیر نگرانی ولسن ہلیتھ کیئر سنٹر چکوال ملک مصدق،حسیب الحسن پر مشتمل ٹیم نے ہڈی جوڑ کے سینکڑوں مریضوں کا جدید کمپیو ٹر سے نہ صرف مفت چیک اپ کیا بلکہ مفت ادویات بھی دی۔اس موقع پر مسلم لیگ کے نوجوان رہنما دانیال خان،چیئرمین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین شوکت حیات،کونسلر ملک قمر حسین،مرزا گلزار،حاجی صدیق،ڈویثزنل یونین آف جنرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہباز اور بہت سے معززین موجود تھے۔مریضوں کی اکثریت نے کمپنی انتظامیہ اور ملک دانیال خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 09:03:17