پی کے 8 الیکشن، پی ٹی آئی ہوم گرائونڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں کلین بولڈ

Wasim Hayat

Wasim Hayat

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی نشست پی کے آٹھ پشاور پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔ دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ن لیگ کے ارباب وسیم حیات 11781 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کے ملک طہماش خان رنر اپ رہے۔ انہوں نے 10789 ووٹ حاصل کئے۔ خیبرپختونخوا میں برسراقتدار پارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد خان تیسرے جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار آصف اقبال داؤد زئی چوتھے نمبر پر رہے۔

حلقے میں مجموعی طور پر پندرہ امیدواروں مدمقابل تھے۔ حلقے میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے جبکہ پاک فوج بھی حلقے میں تعینات رہی۔ پی کے آٹھ کی نشست مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم حیات کے بھائی ارباب اکبر حیات کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔