بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی شروع راولپنڈی میں بھی انتخابی میدان سج گئے

Municipal Election

Municipal Election

راولپنڈی (یاسر رفیق) بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی شروع راولپنڈی میں بھی انتخابی میدان سج گئے۔ راولپنڈی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالےسےپاکستان تحریک انصاف‘مسلم لیگ (ن)کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق)کے امیدوار متفقہ طور پر آزاد امیدوار کی حیثیت سےالیکشن لڑ رہے ہیں ان کے علاوہ بھی آزادامیدواروں کی بڑی تعداد مختلف انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ،پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار بھی کہیں مقامات سے متفقہ طورپر الیکشن لڑ رہےہیں راولپنڈی کے حلقہ این اے 52میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط دکھائی دیتی ہے حلقہ این اے 55 اور56میں بعض جگہوں پر پاکستان تحریک انصاف بعض جگہوں پر مسلم لیگ (ن)مضبوط امیدواروں کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ تمام تر سیاسی جماعتوں کے مقامی اور ضلعی قائدین الیکشن مہم میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں شہر بھر میں امیدواروں کے بینر آویزاں کئے جارہے ہیں۔

راولپنڈی کو اگرکنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سےدیکھا جائے تو مسلم لیگ (ن)19سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ راولپنڈی میں کینٹ کی ایک سیٹ جماعت اسلامی کے پاس ہے اس سے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن)کی اکثریت کا اندازہ ہوتا ہے بہرحال کسی طور پر یہ نہیں کہاجا سکتاکہ کون سی سیاسی جماعت مقابلہ جیتے گی تمام سیاسی جماعتیں اور نمائندے قابل احترام ہیں ہار جیت کاتعین عوام نے کرنا ہے کہ کون صیح اور کون غلط ہے۔