وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کا خیرپور ناتھن شاہ کی عوام کی طرف سے بھرپور استقبال کیا گیا

Liaquat Ali Jatoi

Liaquat Ali Jatoi

خیرپور ناتھن شاہ: رپورٹ: فياض جعفري پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پرسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کا خیرپور ناتھن شاہ کی عوام کی طرف سے بھرپور استقبال کیا گیا۔لیاقت علی جتوئی کی کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ تک نکالی جانے والی استقبالیہ ریلی پر مختلف شہروں میں عوام نے پھول نچھاور کر کہ پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کو سراہا۔ ریلی سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، جامشورو، سیوہن، دادو، مخدوم بلاول، ککڑاورخانپور جونیجوسے ہوتی ہوئی خیرپور ناتھن شاہ پہنچی جہاں پر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور ناتھن شاہ کے لوگوں کے ہاتھ چومنے آیا ہوں جنہوں نے حلقہ پی ایس 76 کے بائیکاٹ کے فیصلے پر اعتماد کرتے ہوئے عملی جامہ سرانجام دیااور ہمارے فیصلے پر ہمیں عزت بخشی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب دھاندھلی کمیشن بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن کی کریڈبلٹی اس وقت زیرو ہے۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی حکومت گرینڈ الائنس کی ہوگی۔سندھ کی عوام اب کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آچکی ہے۔زرداری لیگ نے عوام کو مفلوج کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام مسلسل زیادتیوں کا شکار ہے۔وزیراعظم میاں نواز شریف کو سندھ کے مسائل پر توجھ دینی کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کھوکھر، سکندر کھوہارو اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔