این اے 122 ضمنی انتخاب، ریجنل الیکشن کمشنر بنوں ڈی آر او بنا دیے گئے

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور اور لودھراں سےخالی ہونے والی قومی اسمبلی کی دو نوں نشستوں پر ضمنی انتخابات عدلیہ کے بجائے الیکشن کمیشن اور سول آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آفیسرز کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں احمد نواز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اورڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مظفر گڑھ ظفر اقبال کو ریٹرننگ آفیسرتعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ماڈل ٹاون لاہور اور الیکشن آفیسر فیصل آباد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق این اے 122 اوراین اے 154 کے لیے کاغذات نامزدگی 10 ستمبر سے گیارہ ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔جانچ پڑتال چودہ ستمبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 21 ستمبر تک واپس لئے جاسکیں گے جبکہ پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی۔