الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی

PTI

PTI

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر میجر ریٹائرڈ احمد نواز ،تحصیل آرگنائزر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ، سابق تحصیل صدر میاں اختر جاوید ایڈووکیٹ ، پی پی 89 کے ٹکٹ ہو لڈر رانا محمد شفیق ، آزاد امیدوار رائے زکریا، ملک سہیل ثاقب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال 6جنوری کو صوبائی حلقہ PP ـ89
میں ہونے والا ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی ۔

نامزدامیدوار رانا محمد شفیق خا ں کا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنا انتہائی خوش آئندہ اقدام ہے۔نامزد امیدوار کی کامیابی کویقینی بنانے کیلئے پارٹی رہنما اور ضلعی عہدیداران ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کا حصہ بن کر پی ٹی آئی کے منشور کو ہر گھر پہنچائیں گے اس موقع پر آزاد امیدوار رائے محمد زکریا نے بھی رانا محمد شفیق خاں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا