الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن پر این اے 125 میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا تاہم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں کہیں نہیں کہا گیا کہ سعد رفیق نے دھاندلی کی۔

ٹربیونل کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا عام انتخابات کے موقع پر پچاس ریٹرننگ افسر پاکستان تحریک انصاف کے کہنے پر تبدیل کئے گئے۔

مفروضوں پر بات نہیں کرتے حقائق سامنے آئیں گے تو دیکھیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دباؤ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے۔