17 سال بعد وینزویلا کی پارلیمان سے سوشلسٹوں کی بالادستی ختم

Venezuelan Parliament

Venezuelan Parliament

کاراکس (جیوڈیسک) تقریباً سترہ سال بعد وینزویلا کی پارلیمان سے سوشلسٹوں کی بالادستی ختم ہو گئی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے چھ دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمان کی 167 میں سے 112 نشستیں حاصل کی تھیں۔

پارلیمان کے نئے اسپیکر ہینری راموس نے اعلان کیا کہ سربراہ مملکت کے حوالے سے جلد ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کا نظام جلد تبدیل کر دیا جائے گا۔

تاہم اس دوران تین ارکان پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد انہیں معّطل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے صدر نکولس مادورو کے مخالفین انتہائی اکثریت حاصل نہیں کر پائے۔