انتخابات 2013ء میں بد انتظامی، سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کیخلاف کارروائی کی سفارش

Afzal Khan

Afzal Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر کو سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔

ارکان نے رائے دی ہے کہ عام انتخابات کے دوران انتظامی اور انتخابات سے متعلق امور افضل خان کی نگرانی میں انجام دیئے گئے۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جن بد انتظامیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ دار افضل خان ہیں جبکہ افضل خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی بیان بازی شروع کر دی جو قواعد کے خلاف ہے۔