انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے، مریم نواز بھی حصہ لیں گی: عابد شیر

 Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

لاہور (جیوڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس میں عابد شیر علی خوب گرجے برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تو اپنے بچے نہیں سنبھالے جاتے، ملک کیا سنبھالیں گے؟ ہم تو عدالتوں کا سامنا کر ہی رہے ہیں، اب احتساب کی باری عمران خان کی ہے۔ انہوں نے 2018ء میں مریم نواز کے الیکشن لڑنے کی بھی تصدیق کر دی۔

عابد شیر علی نے کہا ہے کہ زرداری دور میں دیگر محکموں کی طرح لیسکو بھی آخری سانسیں لے رہی تھی، ہم نے اربوں روپے لگا کر اس کی حالت سدھاری ہے، رمضان المبارک میں بجلی کی بہتر فراہمی کے لئے سسٹم مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق 2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی کے منصوبے ناقابل یقین مدت میں مکمل کر رہے ہیں۔