انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات کے موقع پر پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ کامران گھمن

Kamran Ghuman

Kamran Ghuman

پیرس: پیپلزپارٹی یورپ کے کوآڈینیٹر اور فرانس کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت کامران گھمن نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے اور قومی خزانے کے لٹیرے وزراء سیاستدانوں کو آصف علی زرداری پر تنقید زیب نہیں دیتی کیونکہ وہ خود کسی کی گود میں بیٹھ کر پیپلزپارٹی کے قائدین کیخلاف بیان بازی کر کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔

باشعور عوام ایسے خود غرض اور لٹیرے ساستدانوں کے چہرے خوب پہنچانتے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات کے موقع پر پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر کچھ سیاستدان بلاوجہ تنقید کر کے عوام دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔