الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا

Derakotla News

Derakotla News

کوٹلہ ارب علی خان : الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا پاکستان مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کی عوام کی خدمت اور ترقی کیلئے ایک جامع انتخابی منشور تیار کیا ہے آزادکشمیر کے غیور عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں 21 جولائی کو عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن ہی سرخر و ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کیا وہ بھمبرسٹیڈیم میں چوہدری طارق فاروق کے ہمراہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ سال حکومت کرنے والوں نے اپنے مفادات کی سیاست کی اور عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کیے رکھا آزادکشمیر کی غیور عوام الیکشن ووٹ کی طاقت سے مفاد پرست ٹولے کا صفایا کریں گے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل کا جامع حل مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے اہلیان کشمیر کو انکے حقوق مسلم لیگ ن ہی دلوائے گی آزادکشمیر بھمبر میں ہونے والے جلسہ سے گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بھی خطاب کیا۔