آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ سردار سیف الدین خان

Kot Chutta Meeting

Kot Chutta Meeting

کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں سے تنگ عوام نے جلسے میں بھر پور شرکت کی،آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو منہ کی کھانا پڑے گی۔پا کستان تحریک انصاف ڈیرہ کے جلسے میں پندرہ،بیس ہزار لو گوں کی شرکت کی بین بجا نے والے اپنے وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے جلسے میں اتنی عوام اکھٹی کر کے دکھا ئیں۔

سا بق ایم این اے و پی ٹی آ ئی رہنما سردار سیف الدین خان کھو سہ کا ظہرانے میں شرکا ئ سے خطاب۔گذشتہ روز ملک لیا قت حسین جٹ وریا کی طرف سے دیئے گئے۔

ظہرانے میں شرکا ئ سے خطاب کر تے ہو ئے سابق ممبر قومی اسمبلی و پی ٹی آ ئی رہنما سردار سیف الدین خان کھو سہ نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کا ڈیرہ غازیخان کے کا میاب جلسے میں کا رکنوں کی بھر پور شرکت نے ثا بت کر دیا کہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی پا لیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں ،حکمران جما عت کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔

آ ئندہ الیکشن میں پا کستان تحریک انصاف ضلع بھر میں کلین سویپ کر ے گی اور اقتدار کے پجا ریوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی۔سیف الدین خان کھو سہ نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کے ڈیرہ غازیخان جلسہ میں پندرہ ،بیس ہزار لو گوں کی شرکت کی بین بجا نے والے اپنے وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے جلسے میں اتنے لو گ اکھٹے کر کے دکھا ئیں۔

ظہرانے کے شرکا ءسے میجر (ر) راشد کا مران ملانہ اور ملک لیا قت حسین جٹ وریا نے بھی خطاب کیااور جلسے میں بھر پور شرکت پر کا رکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ظہرانے میں عمران اصغر خان کھو سہ،سردار بشیر خان علیانی،رانا مجاہد حسین انجم،رانا آصف ادریس،ملک حاجی عاشق حسین،ملک حا جی محمد عارف، ملک محمد وسیم،ملک مظہر حسین،سید وسیم شاہ،سید مہدی حسین نقوی،سید صفدر حسین شاہ ،سید شیر باز ،سید عرفان شاہ،عدیل ملک،احسن ملک و دیگر کا رکنان شریک تھے۔

قبل ازیں سا بق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھو سہ نے پی ٹی آ ئی رہنما رانا فرمان کی رہا ئش گا ہ پر کا رکنوں سے ملاقات کی اور جلسے کی کا میابی پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔