پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ٹیکسلا واہ کینٹ کا اہم اجلاس

Meeting

Meeting

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ٹیکسلا واہ کینٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ عامر سعید صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ملک اویس آف چھاچھی محلہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم، حلقہ پی پی سات میں یوتھ کنونشن کرانے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ کا پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا راجہ عامر سعید،صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ واہ کینٹ اسامہ قاضی،جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ثاقب شہزاد،جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یوتھ ونگ پی پی آٹھ ملک اویس ،کوآرڈینیٹر پی ایم ایل این یوتھ ونگ پی پی آٹھ جہانزیب مغل،راجہ شیراز اصغر، کوہستان ہاوس کے ملک وسیم شریک تھے ، اجلاس میں پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کی گئی،اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا راجہ عامر سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان نہ صر ف پرعزم ہیں بلکہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لاکر انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ثاقب شہزاد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے علاقہ میں خدمت کی سیاست متعارف کرائی ورکرز کو قائد چوہدری نثار علی خان کی ولولہ انگیز قیادت پر فخر ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوان پوری طرح تحد ہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی سات میں عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد کرایا جائے گا، جس میں حلقہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،یوتھ ونگ کنونشن کرانے کے لئے عہدیداران کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔جبکہ ملک عمر فاروق کی انتخابی مہم چلانے کے لئے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038