کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی

K Electric

K Electric

کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مارچ کے مہینے کیلئے بجلی سستی کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت نپرا ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔

ٹیرف میں کمی کا اطلاق تین سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نپرا کو بتایا گیا کہ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 42 کروڑ روپے سستی پڑی جبکہ بیرونی ذرائع سے بجلی 37 کروڑ روپے مہنگی پڑتی ہے۔