عید پر بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

Electricity loadshedding

Electricity loadshedding

عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ عید کی تعطیلات میں بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ کی چھٹی رہے گی۔ لاہور میں ٹریفک چالان بھی نہیں کئے جائیں گے۔

کے ای ایس سی، لیسکو، فیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے عید کے دنوں میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کا اعلان کیا ہے۔ سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے بھی سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب میں شہری سات روز تک سی این جی کی بلا تعطل سپلائی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے عید کے دنوں میں چالان نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔