بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کیلئے بجلی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

توانائی سیکٹر پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے وفد نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں لگائے جانیوالے سولر منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی کمپنی کے وفد نے وزیر اعلی پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ 300 میگا واٹ کے منصوبے کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائیگا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے کو تیز رفتاری اور اعلی معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا۔