آئندہ ڈھائی برسوں میں بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

دیر بالا (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ ڈھائی برسوں میں گیس اور بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیں گے۔

دیر بالا میں زلزلہ متاثرین کو امداد چیک کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے بغیر نہ اندھیرے دور ہوسکتے ہیں، نہ ہی خوشحالی ممکن ہے، بجلی کے بغیر نہ کارخانےچل سکتےہیں اور نہ کسان خوشحال ہوسکتا ہے، اس وقت ہمارے پاس اتنی گیس نہیں کہ پورے پاکستان کو فراہم کی جاسکے لیکن جلد ہی تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ بجلی کی قلت پر قابو پاکر ڈھائی سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، پھر بجلی جائے گی نہیں بلکہ آئے گی۔

خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے سفری سہولیات کے حوالے سے وزیراعطم نے کہا کہ حکومت لواری ٹنل کے لیے کافی پیسہ خرچ کررہی ہے، یہ کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں، اس کی لاگت اربوں روپے ہے، یہ منصوبہ آئندہ سال مکمل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ چکدرہ سے چترال تک بہترین سٹرک بھی تعمیر کی جائے گی۔