لفٹ میں 30 دن محصور رہنے والی خاتون ہلاک

Elevator

Elevator

بیجنگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے زیان کی ایک رہائشی عمارت میں ایک خاتون 30 دنوں تک لفٹ میں محصور رہی کیونکہ اس لفٹ کو مرمت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

جب ایک ماہ بعد اس لفٹ کو کھولا گیا تو اس میں سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ارادی قتل کے جرم میں اس لفٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار کمپنی کے افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔