گیارہ سالہ شطرنج کی کھلاڑی دنیا کے مقابلے کیلئے تیار

Chess Players

Chess Players

نیویارک (جیوڈیسک) شطرنج کا کھیل صدیوں سے ایسے افراد کا کھیل رہا ہے جن کی ذہنی صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور یہ کھیل کھیلنے والے افراد برسوں کی مشق کے بعد ہی خود کو ایک بہتر کھلاڑی کہلوانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔

امریکا میں ایک 11 سالہ لڑکی نے شطرنج کے ماہر ترین کھلاڑیوں میں اپنا نام لکھوا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

آریسا اب امریکا کی تاریخ کے سب سے کمسن چیس ماسٹرز میں سے ایک ہیں۔ امریکی ریاست فلاڈیلفیا کی رہائشی کمسن کھلاڑی آریسا کو بہت چھوٹی عمر میں ہی ان کے والد نے شطرنج کا کھیل سکھانا شروع کر دیا تھا تاہم یہ طے نہیں ہے کہ انہوں کس عمر میں پہلی بار شطرنج کھیلی۔