سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں تحریک آزادی کشمیر پر سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کی جامع بریفنگ

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پرسفارتخانہ پاکستان میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے حاضرین جن میں پاکستانی برادری کی سرکردہ شخصیات اور یونانی میڈیا کے نمائندہ گان کو خطہ کی صورتحال اور کشمیر کے متعلق جامع انداز میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ساﺅتھ ایشیائی ممالک میں پاکستان کی ایک خصوصی ، جغرافیائی حثیت ہے ۔ انھوں نے پاکستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں ، معاشی ، اقتصادی اور صنعتی ترقی پر روشنی ڈالی جبکہ کشمیر کے حوالے سے انھوں نے کہا تقسیم ہند کے معاہدے تحت اور بعدازاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیر کا خطہ ہنوزحل طلب ہے۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہندوستان اس عمل کا پابند ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق ِ خود ارادیت کا موقع فراہم کرے ۔تاہم ہندوستان کھلم کھلا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہاہے ۔ اور کشمیری عوام کی آوازکو بھارتی فوج کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے دبانے کی کوشش میں ہے۔

اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ پاکستان کشمیر پر اپنا اصولی موقف پر قائم ہے ۔ اور وہ کشمیری عوام کی سفارتی ، اخلاقی مدد کر رہا ہے اور انٹر نیشنل فورم پر بھارت کے مظالم اور جبر ، تشدد کی آواز بلند کر رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے دیگر نکات پر بھی روشنی ڈالی۔

میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی، سی پیک، علاقائی تعاون، اقوام متحدہ میں پاکستانی فوج کے امن دستوں کی کاوشوں پرروشنی ڈالی۔

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event

Athens Kashmir Day Event