ایمنوئل ماکخوں کے حمایت یافتہ کم و بیش 370 امیدوار نیشنل اسمبلی کامیاب ہو جائیں گے

 Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (اے کے راؤ سے) تازہ ترین سروے کے مطابق نوء منتخب فرانسیسی صدر ایمنوئل ماکخوں اور معروف سیاستدان فرانسوا بائیرو François Bayrou کا الیکشن اتحاد ” La République En Marche ” جس نے 577 سیٹوں میں سے صرف 461 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔ 11 تاریخ کو ( législatives” لیجسلیٹوز ) میدان میں 400 سے اوپر ممبران پہلی یا دوسری پوزیشن پر ہونگے۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق 18 تاریخ کو ہونے والے دوسرے راونڈ میں کم و بیش 370 امیدوار ” La République en Marche ” کے کامیاب ہو جائیں گے۔ جب کے سادہ اکثریت کے لیے 289 درکار ہیں۔

دوسری پارٹیوں میں UDI کم و بیش 145 ،سوشلسٹ کم و بیش 30 ،France insoumise کم و بیش 25 ، فرنٹ نیشنل کم و بیش 13سیٹیں لیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

یاد رہے 577 نیشنل اسمبلی ممبران ( Députée دپوتے ) کے لیے ٹوٹل 7882 افراد میدان میں جن میں 3344 خواتین بھی شامل ہیں۔