گونی کینال ڈویزن کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاجی مظاہرہ

Badin Arregation

Badin Arregation

بدین (عمران عباس) سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز متحدہ فیڈریشن گونی کینال ڈویزن کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ھاﺅس خیرپور کے سامنے دھرنے کا اعلان۔ سندھ ایریگیشن ٹریڈیونینز متحدہ فیڈریشن گونی کینال ڈویزن کے ملازمین صدر اشرف جونیجو، حیدر چانڈیو جنرل سیکریٹری، احمد پنھور، غلام علی خاصخیلی، شاہنواز شاھ، عبداللہ مھیری، جمن جتوئی، خوشی محمد جت، اللہ بچایو مندھرو، رسول بخش کلو اور دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ ھائی کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایریگیشن ملازمین کو اپ گریڈ کرکے ٹائم اسکیل دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سارے فوت ہونے والے ملازمین کے اولاد کو آرٹیکل 11,Aکے تحت روزگار دیا جائے اور سن کوٹا بحال کیا جائے اور سئی گیس، بینکوں اور ریڈیو پاکستان وغیرہ کے محکموں میں ایریگیشن کے ملازمین کو فری ھیلتھ سروس دی جائے، انہوں نے الٹیمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نا کئے گئے تو11اکتومبر کو وزیر اعلیٰ ھاﺅس خیرپور کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس کے بعد کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعے کا ذمیوار وزیر اعلیٰ خود ہوگا۔