ملازمین اداروں کو اچھے طریقے سے چلائیں تو نجکاری نہیں ہو گی: خواجہ آصف

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بحران سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کے لیے بجلی چوری کو روکنا بھی اشد ضروری ہے۔

اُنہوں نےکہا کہ اگر واپڈا کے ملازمین نے ادارے کو ذاتی ادارہ سمجھ کر اپنے فرائض انجام دئیے تو پھر اِسے پرائیویٹائز کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ورنہ دوسری صورت میں اور کوئی چارہ نہیں رہے گا۔