ملازمین کی آواز بن کر ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ نے بھی ملازمین کا ساتھ دیا۔ مہر ممتاز

Jhang

Jhang

جھنگ (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملازمین کی اپ گریڈیشن، ٹائم پے سکیل پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری کر کے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں۔

مہر ممتازمنوکہ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ایپکا جھنگ مہر ممتاز منوکہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنا کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایپکا کی قیادت صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری،سول سیکرٹریٹ ایمپلائرز ایسوسی ایشن صدرنثار احمد خان کے ساتھ مذاکرات کے بعد پنجاب کے دس لاکھ ملازمین کو اپ گریڈ اور اور نان ٹیکنیکل سٹاف کو ٹائم سکیل پروموشن دے کر ملازمین کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی آواز بن کر ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ نے بھی ملازمین کا ساتھ دیا۔

جس پر وہ ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ کے حد درجہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ نے ہمیشہ ملازمین کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اور ملازمین کی اپ گریڈیشن ،ٹائم پے سکیل پروموشن کے نوٹیفیکشن کے لیے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔