ملازمین ٹی ایم اے خصوصاً عملہ یونین کونسلز کی ترقی مجھ پر قرض تھی، مجیب الرحمن شامی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : ملازمین ٹی ایم اے خصوصاً عملہ یونین کونسلز کی ترقی مجھ پر قرض تھی جس میں میں آج سرخرو ہو چکا ہوں اور انشاء اللہ گریڈ 11 میں کام کرنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 16 میں ترقی کا فریضہ بھی جلد ادا کر دیا جائے گا۔ یہ بات ٹی او فنانس لائلپور ٹائون مجیب الرحمن شامی نے انسپکٹر سکندر اقبال کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ہر ملازم کا حق ہے لیکن صبر اور اخلاقیات کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اب نائب قاصدان کی ترقی کا اعزاز بھی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مجھے ہی حاصل ہوگا۔ کونسل آفیسر لائلپور ٹائون ناصر حسین کنول نے کہا کہ سکندر اقبال نے انتہائی ایمانداری’ فرض شناسی اور خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی مدت ملازمت پوری کی ہے میں کامیاب ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سیکرٹریز اینڈ سٹاف یونین کے راہنمائوں محمد فاروق بٹ ‘طارق محمود خان’ شفاقت چٹھہ اور خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے ٹی او فنانس مجیب الرحمن شامی ‘ کونسل آفیسر ناصر حسین ایڈمنسٹریٹر لائلپور ٹائون محترمہ رافعہ حیدرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران کی محبت اپنائیت اورچھوٹے ملازمین پر شفقت کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا انہوں نے ملازمین کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح بنیادوں پرحل کیا ہے۔ ہم اپ گریڈیشن چھٹی جاری کروانے پر اپنے قائد قاری تاج محمدکو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے خصوصاً دلچسپی لیتے ہوئے بیماری اور بڑھاپے کے باوجود عملہ یونین کونسل کا مسئلہ حل کروایا اور چونگی و ضلع ٹیکس ملازمین کو اپ گریڈ یشن کا حقدار ٹھہروایا۔

اس موقعہ پر انسپکٹر سکندر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین خصوصاً مجیب شامی’ ناصر حسین اوریونین راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب منعقد کروا کر انہیں عزت بخشی میں آج کا یہ یادگار دن کبھی نہیں بھولوں گا۔اس موقعہ پر مجیب الرحمن شامی نے سکندر اقبال کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں پنشن کا چیک پیش کیا شرکاء تقریب میں سپرنٹنڈنٹ خالد محمود’ سید اعجاز حسین شاہ’ رانا شاہد جاوید’ عارف علی ‘ امان اللہ خان’ محمد رمضان جگر ‘ رانا ثناء اللہ ‘ تنویر احمد ‘ افتخار اعوان ‘ شاہد اقبال ‘ ظفر اقبال ‘ اختر سہیل ‘ سجاد حسین ود یگر ملازمین بھی شامل ہے آخر میں دعا کی گئی۔