پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی پیڈا ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین احتجاجی دھرنا دے گی

 Lahor

Lahor

لاہور : حکومتِ پنجاب اور پیڈا اتھارٹی کی جانب سے آنریبل ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین اور غیر منصفانہ پالیسیوں پر عملدرآمد کے خلاف پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین آج مورخہ 14 دسمبر 2015 بروز سوموار صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان کے دفتر کے باہر ( بمقام ایریگیشن سیکریٹیریٹ پرانی انارکلی ) احتجاجی دھرنا دے گی۔

پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی(پیڈا) ایمپلائز اینڈورکرز یونین کے صدر محمد ارشد کمبوہ نے کہا ہے کہ اگر آنریبل ہائیکورٹ کے حکمِ امتناعی کو تسلیم نہ کیا گیا تو متاثر ین خود سوزیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عام شہری کیطرح حکومت ،اسکے وزیروں اور بیوروکریسی پر بھی پابندی عائد ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں۔

شکرگزار
محمد ارشد کمبوہ
صدر پیڈا ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین
03334324058