کاہنہ، تجاوزات کی بھرمار، راہگیروں کو مشکلات کا سامنا، انتظامیہ خاموش تماشائی

M A Tabassum

M A Tabassum

کاہنہ (نامہ نگار) مین بازار کاہنہ کے آگے ناجائزتجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے بازار سکڑگیا،جس کی وجہ پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کاہنہ کے صدربائو فیاض نے بتایا کہ کاہنہ مین بازار کے سامنے واطراف میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے والی جگہ بھی کرائے پر دیدی ہے ، کھوکھے والوں، ریڑھیوں والوں نے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے بازار سے پیدل گزرنا محال ہوگیا ہے،خواتین اور بچے دھکم پیل کی وجہ سے اکثر بازار کا رخ نہیں کرتے، بارہا نشترٹائون انتظامیہ کو اس بارے نشاندہی کی گئی لیکن ٹائون انتظامیہ بھی دیہاڑیاں لگانے لگی۔

ناجائزتجاوزات ختم کروانے کی بجائے ان سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ لیا جانے لگا، انجمن تاجران کاہنہ کے صدربائو فیاض نے اور کا ہنہ کی سماجی،فلاحی،اصلاحی تنظیموں نے ڈی سی او لاہور سے کاہنہ مین بازار کے اطراف سے تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔