دشمن کی آنیوالی نسلیں بھی سیالکوٹ کے محاذ پر ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ یاد رکھیں گی۔ حافظ طاہر جمیل

Tank

Tank

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے یوم دفاع پاکستان کو ایک درخشاں عہد کی تجدید اوربھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب کی بہترین مثال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کو دل سے تسلیم نہ کرنیوالے ہندو نے 6 ستمبر 1965 ء کو رات کی تاریکی میں سرزمین پاک پر جس بزدلانہ جارحیت کاارتکاب کیا۔

وہ جنگی تاریخ میں سنگ میل بن چکا ہے اور دشمن کی آنیوالی نسلیں بھی سیالکوٹ کے محاذ پر ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ یاد رکھیں گی۔ 6 ستمبر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں اورآرمی کے صف شکن مجاہدوں نے گنڈا سنگھ والا بارڈر اورسیالکوٹ میں چھمب سیکٹر پر رات کی تاریکی میں اچانک حملہ کرکے لاہورکو فتح اور اپنی جیت کا جشن جم خانہ لاہور میں منانے کا جو خواب دیکھا تھاوہ جری و بہادر افواج پاکستان نے خاک میں ملا دیا۔

صرف 17 روزہ جنگ کے بعد یہی بھارت اقوام متحدہ کے علاوہ ماسکو میں بیٹھا جنگ بند کرانے کی اپیلیں کر رہا تھا ۔انہوں نے کہا پاکستان پر امن ملک ہے ہم دشمن کیخلاف کوئی خفیہ عزائم نہیں رکھتے مگر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہمارے وجود کو خاک میںملانے کا گھنائونا منصوبہ رکھنے والے نریندر مودی 50 برس قبل لال بہادر شاستری کا انجام یادرکھیں پوری پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے ہر وقت مرمٹنے کیلئے تیار ہے۔