انجینئر افتخار چودھری کے ضلع راولپنڈی میں طوفانی دورے

Engineer Iftikhar Chaudhry Visit

Engineer Iftikhar Chaudhry Visit

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے ضلع کے مختلف علاقوں کے دورے شروع کر دئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز حاجی نذیر احمد چودھری کے دفتر کا دورہ کیا بعد میں چودھری اصغر سٹی صدر پی ٹی آئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کیا۔ چودھری اللہ دتہ کے ساتھ کٹاریاں میں ان کی عزیزہ کی وفات پر تعزیت کی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ارشد کی شادی میں شرکت کے چودھری الیاس مہربان کے انتحابی دفتر کا دورہ کیا۔آج ساگری میں بابو غضنفر کے ہاں حاضری دی اور کارکنوں سے ملاقات کی۔دوپہر میں چک بیلی خان میں معروف سیاسی و سماجی رہنما چودھری امیر افضل کے دفتر کا دورہ کیا۔

Engineer Iftikhar Chaudhry Visit

Engineer Iftikhar Chaudhry Visit

وہاں ایک کرکٹ میچ دیکھا اور رائیکہ میرا میں ظہرانے میں شرکت کی واپسی پر راجہ وحید قاسم سے جوانوں کے ہمراہ ملے۔اپنے گفتگو میں انہوں نے کہا انتحاب کی آمد ہے کارکنوں کو اکٹھا ہو کر پارٹی کے امیدواروں کے لئے جان لڑا دینی چاہئے انہوں نے کہا انشاء اللہ پارٹی نے جہاں کہا میدان میں اتروں گا۔