انجینئر ’’ہائپرلوپ کارگو پوڈ‘‘ کی تیاری میں مصروف

Cargo Pod

Cargo Pod

دنیا کی سب سے بڑی لاجسٹک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنیوالے ہائپرلُوپ کارگو پوڈ کی تیاری میں ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی مدد کر رہی ہے۔

ڈیفلٹ یونیورسٹی کے انجینئر ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو مشہور امریکی تاجر اور موجد ایلون مسک نے اپنے ادارے سپیس ایکس کے تحت شروع کیا ہے۔

ہائپر لُوپ پوڈ کمپی ٹیشن نامی اس مقابلے میں شریک ادارے بہت بڑے کیپسول کی شکل والے ایسے ڈبے تیار کر رہے ہیں جو بہت کم ہوائی دباؤ والی ایک خاص سرنگ میں تیزی سے سفر کرتے ہوئے اپنے اندر موجود سامان کو دور دراز فاصلوں تک بہت کم وقت میں پہنچا سکیں گے۔

ہائپر لُوپ پوڈ مقابلے کا مقصد اسی ٹیکنالوجی کو کارگو مقاصد میں استعمال کے قابل بھی بنانا ہے جو پوری ریل گاڑی کی نسبت کم خرچ اور آسان ثابت ہوسکتا ہے۔

اس مقابلے کے تحت پہلی آزمائشیں جنوری 2017 کے ابتدا میں متوقع ہیں جن میں فی الحال امریکہ سے ایم آئی ٹی کی ٹیم پہلے جبکہ ڈیلفٹ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

ایلون مسک نے واضح کیا کہ اس مقابلے میں صرف وہی ٹیم جیتے گی جس کا بنایا ہوا کارگو پوڈ مطلوبہ رفتار (تقریباً 1,000 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک پہنچنے اور کریش ہوئے بغیر رُکنے کے قابل ہو گا۔