انگلش کپتان ایلسٹر کک کا کپتانی چھوڑنے کا اشارہ

Alastair Cook

Alastair Cook

لندن (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے کپتانی چھوڑنے کا اشارہ دیدیا ہے ، دورہ بھارت پر موجود کرکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز بطور کپتان ان کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔

بھارت کیساتھ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ سیریز بطور کپتان ان کی آخری سیریز ہو سکتی ہے ۔ الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اب اپنا کیرئر صرف بطور اوپننگ بلے باز جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

وہ مائیکل ایتھرٹن کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بطور کپتان سب سے زیادہ یعنی 55 میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئر میں ابھی تک29 سنچریز اور باون نصف سنچریز کی مدد سے دس ہزار چھ سو اٹھاسی رنز بنائے ہیں ۔ بطور کپتان انہوں نے اپنی ٹیم کو 24 میچز میں فتح دلوائی جن میں ایشز سیریز کی تاریخی کامیابی بھی شامل ہے۔