دورہ انگلینڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ سے ڈراپ ہونے والے محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

محمد حفیظ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچے۔

محمد حفیظ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو ناقص کارکردگی کی بنا پر سیریز سے آؤٹ کیا گیا۔

محمد حفیظ کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو شامل کیا گیا ہے۔