انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

England Team

England Team

لندن (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن شامل نہیں ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کپتان ایلیسٹر کک،آل راؤنڈر معین علی،جوناتھن بیئرسٹو، گیری بیلنس،جیک بال، اسٹوارٹ براڈ، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، جوروٹ،ٹوبی جونز، جیمز ونس اور کرس ووکس شامل ہیں جب کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جن کی جگہ ٹوبی جونز کو موقع دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے قومی سلیکٹر جیمز وائٹیکر کے مطابق پاکستانی ٹیم کی جانب سے سخت مقابلے کی توقع ہے اور ہم امید کررہے ہیں کہ آئند دنوں میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں ماہ 14 جولائی سے لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہورہی ہے۔