انگلینڈ کو اس کے میدانوں میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔ اظہر علی

Azhar Ali

Azhar Ali

لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا نویں پوزیشن پر ہونا فکرمندی کی بات ہے جس کا انھیں احساس ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اب بڑی ٹیموں کو ہرانا ہو گا۔ اسی صورت میں اس کی رینکنگ بہتر ہو سکتی ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ میں جیتنے کا اچھا موقع ضائع کیا ہے، انگلینڈ کو اس کے میدانوں میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی اور کوچ کے آنے سے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔