برطانوی وزیراعظم فارغ ہیں جو پارلیمنٹ جاتے ہیں؟ خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو آنے کا پابند کرنے کی تجویز کثرت رائے سے مسترد کردی گئی،جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خفا ہو گئے،بولے برطانوی وزیراعظم فارغ ہیں جو پارلیمنٹ جاتے ہیں۔

جواب میں وزیر مملکت شيخ آفتاب نے کہا کہ نواز شریف اقتصادی راہداری میں مصروف ہیں، کون سا ایسا سوال ہے جس کا جواب ہم نے نہیں دیا، ہاؤس کو چلانا کابینہ کی مشترکہ ذمے داری ہے۔