انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا افتتاحی میچ بے نتیجہ ختم

England Players

England Players

ناٹنگھم (جیوڈیسک) ناٹنگھم ون ڈے میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 286 رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کا آخری اوور شروع ہوا تو پہلی تین گیندوں پر صرف چار رنز بنے۔ چوتھی گیند بیٹ ہوئی بلکہ رن آؤٹ بھی بچا۔ پانچویں گیند پر تین رنز ملے۔

آخری گیند پر دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ میچ نہایت سنسنی خیز ہو گیا۔ چھکا لگا تو مقابلہ برابر ہو گیا اور سری لنکا جیت سے محروم ہو گیا۔ تاہم میچ برابر ہونے کی نوبت انگلینڈ کے مایوس کن آغاز کے باعث آئی۔ 82 رنز پر انگلینڈ کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ لیکن پھر بٹلر کے 93 اور ووکس کے ناٹ آؤٹ 95 نے میچ بنایا۔