دورہ انگلینڈ کیلئے محمد عامر کا پاسپورٹ پی سی بی کو موصول

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ کیلئے محمد عامر کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں، فاسٹ باؤلر کو نہ صرف برطانیہ کا ویزہ مل چکا بلکہ محمد عامر کا پاسپورٹ بھی پی سی بی کو موصول ہو گیا ہے۔

محمد عامر کی انگلینڈ اڑان کیلئے تمام دستاویزات مکمل ہو گئیں ہیں۔ فاسٹ باؤلر کا برطانوی ویزہ لگا پاسپورٹ پی سی بی کو موصول ہو گیا ہے۔ محمد عامر کے پاسپورٹ پر 6 ماہ کا برطانوی ویزہ لگا ہے۔ محمد عامر انگلینڈ کیخلاف نہ صرف اب پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے بلکہ شیڈول کیمطابق 18 جون کو ٹیم کیساتھ ہی لندن روانہ ہوں گے۔

محمد عامر 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کی فکسنگ کے بعد پہلی بار کرکٹ کھیلنے انگلینڈ جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ محمد عامر کو 2010 میں سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے 18 جون کو پاکستان سے روانہ ہوگی جہاں سائیڈ میچوں اور پریکٹس کے بعد 14 جولائی سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔ قومی ٹیم دورے میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔