دو تین روز میں دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) باغ جناح میں ریجنل انڈر 16 ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی نے لاہور کو شکست دے دی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کا ٹیلنٹ دیکھ کر متاثر ہوئے ہیں۔

نئے کوچ مکی آرتھر کی آمد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ شہریار خان کا محمد عامر کے ویزے سے متعلق کہنا تھا کہ انہیں جلد ویزہ مل جائیگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئندہ دو تین روز میں دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا، اگر محمد حفیظ دورے سے قبل مکمل فِٹ نہ ہوئے تو ان کا متبادل تلاش کرنا ہو گا۔