انگلینڈ کے ایمپائر مارک بینسن ریٹائر ہو گئے

Mark Benson

Mark Benson

لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مارک بینسن ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد ایمپائرنگ سے کنارہ کش ہو گئے ہیں۔

57 سالہ مارک بینسن نے 1986ء میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

مارک بینسن نے 1997ء میں فرسٹ کلاس امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 2004ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ذمہ داریاں انجام دینے لگے جس کے بعد انہیں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا۔