انگلش کرکٹ؛ آفریدی کے آل راؤنڈ کھیل نے ہیمپشائرکو فتح دلادی

Afridi

Afridi

لندن (جیوڈیسک) شاہد آفریدی کی عمدہ بولنگ نے ہیمپشائر کو انگلش ٹی 20 میں کینٹ کیخلاف 9 رنز سے فتح دلا دی۔

انگلش کرکٹ میں آفریدی کے آل راؤنڈ کھیل نے ہیمپشائرکو فتح دلادی، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 158 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، مائیکل کیربری 54 رنز بناکر نمایاں رہے، آفریدی نے 21 رنز بنائے، میٹ کولز نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، حریف ٹیم 149 پر ہمت ہارگئی، ڈینئیل بین ڈرومونڈ نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے، پاکستانی آل راؤنڈر نے 33 رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا۔