انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Jonathan Trott

Jonathan Trott

لندن (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقص پرفارمنس سے دلبرداشتہ ہو کر انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کا کھیل انگلش ٹیم کے معیار کے مطابق نہیں رہا۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ انہیں ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس لانے پر انگلش کرکٹ بورڈ کے وہ شکر گزار ہیں۔

انگلش بیٹسمین ٹروٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی چھ اننگز میں صرف 72 رنز ہی بنا سکے۔ 34 سالہ جوناتھن ٹروٹ نے اگست 2009 ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے ٹروٹ نے 119 رنز کی شاندار اننگز بنا ڈالی ۔ انگلش بیٹسمین نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 44.08 کی اوسط سے 9 سنچریوں سمیت 3835 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹروٹ نے چھ سالہ کرکٹ کیریر میں 68 ایک روزہ میچوں میں چار بہترین سنچریوں کے ساتھ 51.25 کی اوسط سے 2819 جوڑ رکھے ہیں۔