انگریزی زبان کے مشہور ادیب ولیم شیکسپیر کی یاد میں نئے سکے نکالے جائیں گے

coins

coins

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں رواں سال انگریزی زبان کے مشہور ادیب ولیم شیکسپیر کی یاد میں ایسے نئے سکے نکالے جائیں گے جو ان کی تاریخی تحریروں کی عکاسی کریں گی۔ انگریزی زبان کے شاعر اداکار اورعظیم ادیب ولیم شیکسپیر کی یاد میں ان کی شاہکار ڈراموں اور تصانیف کی سکوں پر عکاسی کی جائے گی۔ برطانوی رائل مِنٹ کا کہنا ہے کہ 2016 میں جو نئے سکّے نکالیں جائیں گے ان پر شیکسپیئر کے ڈراموں اور کہانیوں سے متعلق شبیہیں ہوں گی۔

شیکسپیئر کی تاریخی، مزاحیہ اور ٹریجک ادب کی نمائندگی برطانیہ کے دو پاؤنڈ کے نئے سکّے کریں گے، 50 پینس کا سکّہ مشہور مصنفہ اور سائنسدان بیاترس پوٹر کی یاد میں ہو گا ۔

جن کی پیدائش کے 150 برس رواں سال مکمل ہوں گے اس برس کئی نئے سکّے ریلیز ہونے والے ہیں جن پر برطانیہ کی گذشتہ ایک ہزار برس پرانی تاریخ کی جھلکیاں بھی پیش کی جائیں گی۔