انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی اور لیور پول کی ٹیموں کی کامیابی

Chelsea vs Liverpool

Chelsea vs Liverpool

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچز میں چیلسی اور لیور پول کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔

پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں چیلسی اور سٹوک سٹی کی ٹیموں میں جوڑ پڑا، چیلسی کی ٹیم نے 34 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی، کچھ ہی دیر بعد حریف ٹیم نے زبردست گول کی مدد سے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد چیلسی نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین گولز کیے۔

مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے بعد صرف ایک گول مزید کر سکی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ ایونٹ میں ہونے والے دوسرے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ لیور پول کی ٹیم نے آٹھویں منٹ میں ہی پہلا گول کر کے مانچسٹر کو دباؤ کا شکار کر دیا۔

پہلے گول کے بعد کوئی بھی ٹیم کھیل کے اختتام تک گیند کو جال کا راستہ دکھانے میں ناکام رہی۔