انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی کی کرسٹل پیلس کو پانچ صفر سے شکست

English Premier League

English Premier League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو پانچ صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انجری کے بعد میدان میں واپس آنے والے مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ڈیوڈ سلائیوا نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں گول داغ دیا۔

کرسٹل پیلیس کی جانب سے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر متعدد بار حملے کئے گئے۔ جس کو گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

لیگ میں پوزیشن پکی کرنے کے لئے مانچسٹر سٹی کے لئے یہ جیت بہت ضروری تھی۔ مانچسٹر سٹی پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔