انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کا میچ ڈرا

English Premier League

English Premier League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے مگر گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کا میدان لیور پول میں سجا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کی مضبوط ٹیمیں تھیں آمنے سامنے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ۔ میچ 0-0 سے برابر رہا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب 8 میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر 19

پوائنٹ کیساتھ سرفہرست لیور پول 17پوائنٹس بنا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔